آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات کی

لاہور: آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پہنچے تو ن لیگ کے صدر نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ اس سے قبل جمعے کو شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کر کے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی اور آج ماڈل ٹاؤن پہنچے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More