آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورشہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ گورنر بلوچستان میرجان جمالی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہلخانہ سے ملاقات کی جبکہ زیارت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی آرمی چیف نے ملاقات کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More