اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے، مریم نواز

لندن: (15 دسمبر 2017) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اوراحتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے عمران خان نااہلی کیس سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے آج جانبدارانہ احتساب اوراحتساب کےنام پر انتقام سےتمام پردے اٹھ گئےہیں، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا،

مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟َ کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟ کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہیں کیونکہ عوام کے اصل نمائندے صرف نوازشریف ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرارجہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرارعدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے لندن میں ہائڈ ہاؤس چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیے

حنیف عباسی کی درخواست مسترد، عمران خان نا اہلی بچ گئے

جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرار

 

Related posts

کورونا سے صحتیابی کے بعد وزیراعلی ٰپنجاب نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Beenish Umer

تھری ڈی پرنٹر نے دیو قامت کشتی چھاپ دی

Hassam Alam

اسٹاک مارکیٹ کے نیچے جانے کی وجہ جے آئی ٹی ہے، گورنر سندھ

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More