آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری

لاہور:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ قومی اسکواڈ نے فیلڈنگ اور کیچنگ کی خاص مشقیں بھی کیں۔

لاہور میں ورلڈ کپ کیلیے منتخب کردہ کھلاڑیوں نے چار گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا۔ عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ دوسرے دن کے سیشن میں کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد چالیس منٹ کا سیشن فیلڈنگ کیا۔ کھلاڑیوں کو ہائی اور لو کیچنگ پریکٹس کروائی گئی۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ فیلڈنگ کی ٹریننگ بھی کروائی گئی۔.

جمعے کو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے دبئی روانہ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More