تازہ ترین
قصور: چار روز قبل اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

قصور: چار روز قبل اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

قصور: (10 جنوری 2018) قصور میں ایک اور بچی درندہ صفت ملزمان کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ چار روز قبل اغوا کی جانے والی سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔چند ماہ کے دوران زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔

قصورکےعلاقےروڈ کوٹ سے چار روز قبل اغوا کی جانے والی آٹھ سالہ بچی زینب کی لاش مل گئی ہے۔ سفاک ملزمان نے زینب کو زیادتی کے بعد گلادباکر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا جبکہ علاقے میں کاروبار بند رہا۔معصوم زینب کے والدین عمرہ کی سعادت کیلئے سعودیہ میں ہیں اور اپنی بچی کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملزمان نے آٹھ ماہ میں تیرہ معصوم کلیوں کو بے دردی کے ساتھ مسل ڈالا ہے۔ پولیس آج تک ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ فرانسک رپورٹ اور دیگر پہلوؤں پر صرف کاغذی کارروائیاں تو کی جا رہی ہیں مگر مثبت پہلو آج تک سامنے نہیں آئے۔ قاتلوں کی آزادی قصور پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے واقعات کی روک تھام کے لئے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: شالیمار شیلر کے علاقے میں 10 سالہ بچی قتل

توہم پرستی کی انتہا: جعلی پیر کے کہنے پر آٹھ ماہ کی بچی قتل

Comments are closed.

Scroll To Top