تازہ ترین
معصوم زینب کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے

معصوم زینب کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے

قصور (14جنوری، 2018)پانچ دن گزرگئے ہیں اور معصوم زینب کے قاتل تاحال ابتک آزاد ہے جس کےباعث  بچی کے والدین کرب میں مبتلا ہے۔

کارکردگی دکھانے کیلئے پولیس کا زبانی جمع خرچ جاری ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیس پر واضح کیا ہےکہ حیلے بہانے نہیں چلیں گے،مجھے صرف ملزمان کی گرفتاری چاہیے۔

شہبازشریف نے زینب کیس کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر افسران پر برہمی کابھی اظہارکیاہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

دوسری طرف زینب کی والدہ اور بہنوں لائبہ اور فاریہ نے اب تک سے خصوصی گفتگو میں بتایا زینب سب سے چھوٹی اور گھر بھر کی لاڈلی تھی، اس کی شرارتیں بہت یاد آتی ہیں۔

انھوں نے بتایازینب کو آم اور مچھلی بہت پسند تھی،ابو سے کوئی فرمائش کرنا ہوتی تو ان سے لاڈ کرتی تھی جبکہ انھوں نے روضہ رسول پر زینب کیلئے دعائیں بھی کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

قصور زینب قتل کیس: پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

قصور: زینب کیس میں 8 مشکوک افراد زیر حراست

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top