تازہ ترین
ننھی زینب کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

ننھی زینب کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

قصور:(10 جنوری 2019) قصور میں روڈ کوٹ سے اغوا کے بعدزیادتی اور قتل ہونےوالی آٹھ سالہ زینب کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں گذشتہ سال 10 جنوری کو 8 سالہ زینب کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ اس واقعے نے نے ہر شعبہ زندگی اور ہر سطح پر لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ۔

زینب کے قتل کے بعد ملک بھرمیں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد قصور میں زینب کے قتل کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار زینب‘ کے نام سے مہم کا آغاز ہوا جبکہ آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، بہیمانہ واقعے پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر پر پریشان ہیں۔

اٹھائیس جنوری 2018ء کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل کیس پر ازخود نٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔

دس فروری 2018ء کو چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل ازخود نوٹس کیس نمٹادیا۔ ، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زینب کےقاتل کو پکڑنےمیں پنجاب پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں کوٹ لکھپت جیل میں قائم کردہ انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب سے زیادتی اور قتل کے مجرم عمران کو چار بار موت کی سزا اور10 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا۔ عمران کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔لاش کو کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے پر دفعہ201 کے تحت7سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

چار اگست 2018ء کو اسلام آباد پریس کلب میں قصور میں درندگی کا شکار ہونے والی مقتول زینب کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جسے مصنف آصف نذیر نے تحریر کیا۔

گذشتہ سال 17 اکتوبر کو بؤننھی زینب سے زیادتی اور قتل کے مرکزی مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی کے بعد زینب کے والد امین انصاری نے کہاہےکہ مجرم عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو وہ معاشرے کےلیے عبرت کا نشان بن جاتا۔

Comments are closed.

Scroll To Top