تازہ ترین
گوجرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

گوجرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

گوجرہ:(10 فروری 2019)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے گوجرہ میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی پر مزاحمت کرنے والے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گوجرہ کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق نوجوان رب نواب کے ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی۔

Comments are closed.

Scroll To Top