تازہ ترین
یونس خان دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل

یونس خان دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلئے پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بیماری سے چھٹکارا پانے والے یونس خان کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلئے پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان
کردیا ہے اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے لئے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا بیماری سے چھٹکارا پانے والے سینیئر بیٹسمین یونس خان کی ٹیم میں واپسی کے بعد چودہ رکنی اسکواڈ پندرہ رکنی ہوگیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اکیس اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا اس بات کا امکان ہے کہ بابر اعظم کو یونس خان کے لیے جگہ خالی کرنا پڑے گی۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں بالترتیب انہتر اور اکیس رنز بنائے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top