تازہ ترین
عالمی بینک کی پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی مرتب

عالمی بینک کی پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی مرتب

اسلام آباد: (11 جنوری 2018) عالمی بنک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگون پچاماتھو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایلنگون نے مشیرخزانہ کو بتایا کہ عالمی بنک پاکستان میں مختلف منصوبوں اور ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مستقبل قریب میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ انہوں نے عالمی بنک کی نائب صدر برائے پاکستان انیٹے نکسن اور آئی ایف سی کی نائب صدر برائے جنوی ایشیا کے الگ الگ دورہ پاکستان کے حوالے سے مشیرخزانہ کو آگاہ کیا۔

مشیرخزانہ نے مجوزہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ان کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں گی۔ دورے سے پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان دوطرفہ تعاون کوفروغ ملے گا۔ مشیرخزانہ سے اپٹما اور پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری۔ ڈبلیو ٹی ٹی آئی کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کی اقتصادی شرح 5.5 فیصد سے ترقی کرے گی، عالمی بینک

Comments are closed.

Scroll To Top