تازہ ترین
دنیاکےاہم ہاکی اسٹارز آج لاہور میں پاکستان جونیئرسے ٹکرائیں گے

دنیاکےاہم ہاکی اسٹارز آج لاہور میں پاکستان جونیئرسے ٹکرائیں گے

لاہور (21جنوری،2018)کراچی کے بعد دنیاکے اہم ہاکی اسٹارز آج لاہور میں پاکستان جونیئرسے ٹکرائیں گے۔پاکستان اورورلڈالیون کے درمیان دوسرا میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

دس سال بعد پاکستان کاسب سے بڑا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کررہاہے۔ پاکستان اور ورلڈالیون دوسرے ہاکی ٹیسٹ کےلئے مدمقابل ہوں گے۔ملک میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ورلڈ الیون سے سیریز کے لئے اسٹیڈیم کی شاندار تزئین وآرائش کی گئی ہے۔میچ دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔میچ کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میچ کے ٹکٹ ڈھائی سوسے ایک ہزارروپے میں دستیاب ہیں۔ اسکولوں اورکالجزکے طلباوطالبات اور اسپورٹس فیملیز کا داخلہ مفت ہوگا۔میچ سے قبل میوزیکل بینڈ نغمہ سرائی سے پرستاروں کومحظوظ کریں گے۔ورلڈ الیون نے کراچی میں سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جونیئر ٹیم کوپانچ ایک سے شکست دی تھی۔ ورلڈ الیون میں ہالینڈ کے پانچ اسپین،جرمنی اورارجنٹائن کےتین تین اورآسٹریلیااوربیلجیئم کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا کامیاب دورے سے ملک انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔جس کے بعد ہم مزید انٹرنیشنل میچز بھی کرانے کی کوشش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہاکی ورلڈ الیون کے کپتان روڈرک واسوف کا پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ الیون کےخلاف پہلےمعرکے میں ناکام رہی

Comments are closed.

Scroll To Top