تازہ ترین
عالمی یوم برداشت آج منایاجارہا ہے

عالمی یوم برداشت آج منایاجارہا ہے

دنیابھر کی طرح آج 16 نومبر کو ملک بھر میں بھی صبر وبرداشت کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اور تحمل کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے اور باہمی نفرتوں کو ختم کرنا ہے ۔

برداشت اور رواداری کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو عدم برداشت کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16نومبر1996ء کو دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005میں منایا گیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top