تازہ ترین
شطرنج فیڈریشن کے سربراہ کے شام سے تعلقات:فیڈریشن کےاکاؤئنٹس بند

شطرنج فیڈریشن کے سربراہ کے شام سے تعلقات:فیڈریشن کےاکاؤئنٹس بند

ایتھنز (14فروری، 2018)شطرنج کی عالمی فیڈریشن نے بتایاہے کہ اس کے صدر پرشامی حکومت کی طرف سے رقوم منتقلی کے الزام کےبعد اس کے سوئٹزرلینڈ میں اکاؤنٹس بندکردیے گئےہیں۔

روس سےتعلق رکھنے والے کروڑپتی کرسن الیوم زینوف کو شامی حکومت سے تعلقات پر امریکی وزارت خزانہ نے  پابندی کی 2015کی فہرست میں شامل کیاتھا۔

انھوں نے کسی بھی مالیاتی منتقلی کی تردید کی تھی اور فیڈریشن سے تعلق ختم بھی کرلیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی پابندی کا شکارہیں اور اس وجہ سے فیڈریشن کے اکاؤنٹس سوئٹزرلینڈ کے یوبی ایس بینک نے  بند کردیے ہیں۔فیڈریشن نے خط میں بتایاہےکہ فیڈریشن کے صدر الیوم زینوف دوسال سے امریکی پابندی کی فہرست میں شامل ہونے پر بینک نے فیڈریشن کااکاؤنٹ بند کردیاہے۔

الیوم زینوف اب بھی فیڈریشن کی ویب سائٹ پر اس کے صدر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بھارت سے آئندہ چیمپئنزٹرافی،ورلڈکپ کی میزبانی چھننے کاامکان

عمران طاہر پر بھارتی تماشائی نسل پرستانہ جملے کستا رہا

Comments are closed.

Scroll To Top