تازہ ترین
ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ: شہدا کی تعداد 2 ہوگئی

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ: شہدا کی تعداد 2 ہوگئی

سیالکوٹ: (14 ستمبر 2017) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی جارحیت کے باعث ایک اور خاتون شہید ہوگئیں ہیں، جس کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پھکلیان سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی معمر خاتون شہید ہوگئیں ہیں، جن کی شناخت ریشماں بی بی کے نام سے ہوئی ہیں ۔

جس کے بعد رات گئے سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے، اس سے قبل ظہور الہی نامی شخص بھی بھارتی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جبکہ گاوں ککراں کا رہائشی اڑتیس سالہ غلام عباس اور سفرین نامی خاتون بھی بھارتی فائرنگ سےشدید زخمی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ، بزدل بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے باعث کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور لوگ فائرنگ کے خوف سے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ اور کیلرسیکٹرز جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پکھلیاں سیکٹر کے نواحی گاؤں ڈیوڑا کا رہائشی محمد ظہور شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچی شہید

بھارت کی ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

 

Comments are closed.

Scroll To Top