تازہ ترین
لاہور: چن شاہ قبرستان سےماں اور2  بیٹیوں کی لاشیں بر آمد

لاہور: چن شاہ قبرستان سےماں اور2 بیٹیوں کی لاشیں بر آمد

لاہور:(14نومبر، 2018) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا، لاشیں چن شاہ قبرستان سے برآمد ہوئیں۔ زخمی بہن کا کہنا ہے بھائی نے فائرنگ کر کے مارا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں چن شاہ قبرستان سے ماں اور دو بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالی دونوں لڑکیوں کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان ہے، ایک لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والی تینوں سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہن رابعہ کے ابتدائی بیان کے مطابق ان کے بھائی نے فائر مارے، تینوں خواتین کو پمپ ایکشن سے فائر مارے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: نوجوان کے قتل کا معاملہ، بیوی سمیت سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: وکیل کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

 

Comments are closed.

Scroll To Top