تازہ ترین
لاہور: کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

لاہور: کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

لاہور: (8 فروری 2019) لاہور کے علاقے چوہنگ میں رکشے سے کرنٹ لگنے کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مالک نے چوری کے ڈر سے رکشے میں کرنٹ چھوڑ رکھا تھا۔

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں رکشہ مالک کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی۔ پینتیس سالہ روبینہ رکشہ سے کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق رکشہ مالک نے چوری کے ڈر سے رکشے میں کرنٹ چھوڑ رکھا تھا۔ متوفیہ روبینہ کے رکشہ کو چھونےسے اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ مالک کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top