تازہ ترین
سابق وزیراعظم نوازشریف آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں

سابق وزیراعظم نوازشریف آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں

لندن:(24ستمبر،2017 ) سابق وزیراعظم نوازشریف آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف نے کل نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور سرکاری پیسہ نہیں کھایا ہے۔

نواز شریف نے ہیتھروایئرپورٹ کیلئے روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کے بارےمیں کہا کہ فیصلہ بھی انہوں نے دیا،اپیل بھی انہوں نے ہی سنی،نگراں جج بھی وہی ہیں۔

انھوں نے اپنا موقف دوہراتے ہوئے کہا کہ بات پاناما کی تھی تو انہیں سزا اقامہ پر کیوں دی گئی۔ہمارے 1972کے معاملات پر کس بات کا احتساب ہورہا ہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ وہ اہلیہ کی تیمارداری کے لئے لندن آئے تھے اور ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ واپس نہیں جائیں گے اور ان کا لندن میں رہنے کا مستقل ارادہ نہیں تھا۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کے پیسے میں کوئی بدیانتی اور خیانت نہیں کی،ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم میڈیا سے گفتگو کے بعد ہیتھروایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف نیب کے روبرو پیش ہونگے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top