تازہ ترین
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: (06 فروری 2019) مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں پیغامات کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کیلئے صارفین کو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی فیچر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان دونوں فیچرز کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا اور اس کے علاوہ کوئی بھی اُس کے چیٹ باکس کو نہیں کھول سکے گا۔ فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارف اپنے چہرے کی شناخت کے ذریعے واٹس ایپ کو اَن لاک کرسکے گا جبکہ ٹچ آئی ڈی فیچر کی مدد سے وہ صرف اپنے فنگر پرنٹس کی مدد سے ہی چیٹ باکس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

یہ فیچرز فی الحال آئی او ایس صارفین کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں یعنی آئی فون ایکس، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے صارفین کیلئے فیس آئی ڈی دستیاب ہے جبکہ دیگر آئی فون ماڈلز ٹچ آئی ڈی سے مدد لے سکتے ہیں۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا جس کے بعد اکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ پھر پرائیویسی کے آپشن میں دونوں فیچرز موجود ہوں گے جہاں اسکرین لاک کے آپشن کو فعال کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں صارف کو یہ آپشن بھی فراہم ہوگا کہ وہ کتنے دورانیے کا واٹس ایپ لاک لگانا چاہتا ہے۔ جیسے 10 سیکنڈ، ایک منٹ یا 1 گھنٹہ۔ فی الحال یہ دونوں فیچرز صرف آئی فون صارفین استعمال کرسکیں گے، تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top