تازہ ترین
بیوی کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کا منفرد اوردلچسپ مقابلہ

بیوی کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کا منفرد اوردلچسپ مقابلہ

بازووں کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع یوں تو کئی بار آتا ہے لیکن اگراس کا مظاہرہ بیوی کو کندھے پر اٹھا کر ریس میں کرنا ہوتو امتحان زیادہ مشکل ہوجاتا ہے اور اس کا اظہار کرکے دکھایا امریکہ میں شوہروں نے جو اپنی بیگمات کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگے اور بتا دیا کہ ان کے بازووں میں کتنا ہے دم۔

اس ریس کا کی بنیاد انیسیوں صدی میں ڈالی گئی جب اس وقت فن لینڈ کے مشہور روکینین دی روبر میوزک بینڈ اپنے گروپ شامل کرنے کے لیے انتہائی سخت شرائط رکھتا تھا۔ جس کے تحت بینڈ میں شامل ہونے والے کو قریبی گاوں سے اغوا کی گئی خواتین کو کندھے پر رکھ کر مشکل ترین راستوں سے گزرنا ہوتا تھا اور جو منزل پرپہنچ جاتا وہی بینڈ میں شامل ہوجاتا۔

wife-carrying2

شمالی امریکہ میں ہونے والے وائف کیرنگ ریس ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں سنڈے ریور پر پہنچ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن یہ کوئی عام ریس نہیں بلکہ یہ تو فرمانبردار شوہر کا امتحان ہے جو اپنی بیگمات کا بوجھ کندھوں پر اٹھائے بس دوڑ میں شریک ہوتے ہیں اور جہاں پتہ چلتا ہے کہ پتلی دبلی بیوی کتنی قیمتی ہوتی ہے۔

 ریس کے دوران شوہر اپنی بیوی کو کندھے پر اٹھائے دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہیں اور 278 یارڈ کا سفر طے کرتے ہیں۔ اس سال بھی پچاس جوڑوں نے اس ریس میں حصہ لیااور اس منفرد مقابلے میں اور پورا دم لگاکر بھاگے  اور ہر کی کوشش تھی کہ فاتح قرار پائے۔

wife-carrying3

 لیکن ریاست مین  کا جوڑا ایلیٹ اور  گیانا نے سب کو پیچھے چھوڑ کر جیت کی تگڑی انعامی رقم وصول کی اور ساتھ ہی فن لینڈ میں ہونے والی ایسی ہی ریس میں جگہ بھی بنا لی جہاں فتح کی صورت میں وہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ بھاری انعامی رقم کا حق دار ٹھہرے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top