تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد: (14 جنوری 2018) آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو، استور، گلگت، گوپس، ہنزہ منفی سات، قلات، کالام ، زیارت منفی چھ ،کوئٹہ، دیر اوربگروٹ میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں برفباری

Comments are closed.

Scroll To Top