تازہ ترین
ایک خواب سے لاکھوں کی لاٹری جیت لی

ایک خواب سے لاکھوں کی لاٹری جیت لی

واشنگٹن(07 فروری 2018)امریکا میں ایک شخص نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اور چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ 

ورجینیا کے رہائشی امریکی شہری وکٹر ایملے کا خوابوں کے سچ ہونے کا پکا یقین ہوگیا۔امریکی شہری کو خواب میں 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے۔

جاگنے کے بعد وہ خواب کو ایک اشارہ سمجھا اور جھٹ سےاس نے ان چار نمبروں کے لاٹری ٹکٹ لے لیے۔ قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔

وکٹر ایملے نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جوکہ پاکستانی چار کروڑ روپے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے؛

موٹروے پر قائم حیرت انگیز ایئرپورٹ

دونوں جانب سے چلنے والی گاڑی تیار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top