تازہ ترین
سانحہ ساہیوال: مقتولین کی تدفین کردی گئی

سانحہ ساہیوال: مقتولین کی تدفین کردی گئی

لاہور: (20 جنوری 2019) ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خلیل، ان کی اہلیہ اور تیرہ سالہ بیٹی کی کاہنہ قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

ساہیوال میں انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خلیل، ان کی اہلیہ اور بچی کی نماز جنازہ شنگھائی پل کے قریب ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں میئر مبشر جاوید، مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں سمیت شہریوں کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جبکہ تینوں کی تدفین خموشاں قبرستان کاہنہ میں کی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top