تازہ ترین
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل ہاررفلم میں جلوہ گر ہونگے

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل ہاررفلم میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی: (21 جنوری 2019) بالی ووڈ میں ہلکی پھلکی اداکاری دکھانے والے وکی کو شال اب ہارر فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں ان کی ہیروئن بھومی پینڈیکر ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وکی کوشال نے اب تک جو کام کیا ہے وہ زیادہ تر ہلکے پھلکے کرداروں کے گرد ہی گھوم رہا ہے ۔فلم سنجو میں اداکاری کے بعد ان پر فلموں کی برسات ہوگئی۔ اب تخلیق کی جارہی ہے بالی ووڈ میں ہارر فلم جس میں وکی کوشال کو ہیروبنایا جارہا ہے جبکہ ہیروئن کے لیے بھومی پینڈیکر کو چنا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ فلم عام روایتی ہارر فلموں کے برعکس ذرا ہٹ کر ہوگی جس کی کہانی ایک آسیب زدہ گھر کے اندر ہونے والے واقعات کی عکاسی کرے گی اور وکی کوشال اور بھومی اس داستان کو آگےبڑھائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top