تازہ ترین
زینب قتل کیس کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں آنے کا امکان

زینب قتل کیس کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں آنے کا امکان

لاہور: (14 فروری 2018) قصور میں ذیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کے قاتل کا فیصلہ آئندہ دو سے تین دنوں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت
جاری ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد سماعت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز دس گھنٹے سماعت کے دوران سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گیے، جن میں زینب کے چچا اور بھائی عثمان بھی شامل تھے، اب تک مجموعی طور پر چھتیس گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے پہلے روز ہی سفاک ملزم عمران پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز ملزم نے عدالت کے روبرو زینب سمیت نو بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا، اس کے باوجود عدالت نے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

ملزم کے اعترافی بیان کے بعد عمران کے وکیل نے گزشتہ روز کیس سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ سفاک قاتل کا کیس لڑوں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آج سماعت کے موقع پر سرکار کی جانب سے ملزم عمران کو سرکاری وکیل مہیا کیا گیا، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے محمد سلطان کو زینب کے قاتل کا وکیل مقرر کیا۔

آج کی سماعت کے موقع پر شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا ، جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت مجرم کا بیان قلمبند کیا جائے گا،قانونی ماہرین کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں زینب قتل کیس کے فیصلے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزم کیخلاف کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے، اس سے قبل اب تک نیوز نے زینب کے سفاک قاتل کےچالان کی کاپی حاصل کی تھی، چالان کے مطابق زینب کے قاتل کیخلاف محکمہ پراسکیوشن چھپن گواہان پیش کرے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چالان میں ملزم کےکپٹروں سمیت ننھی زینب کاسویٹر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ زینب کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کوبھی چالان کاحصہ بنایاگیاہے جو قصور اسپتال کی ڈاکٹر قرۃ العین نے کیا تھا۔

چالان کے مطابق ننھی زینب کوزیادتی وبدفعلی کانشانہ بنایاگیا جبکہ ٹیسٹ میں جسمانی خدوخال کےمطابق عمران علی کو ہی زینب کااصل ملزم قرار دیاگیا، چالان میں کوڑےکےڈھیرسےزینب کی لاش کی پانچ تصاویرکو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس:سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نمٹادیا

قصور ویڈیو اسکینڈل: 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top