تازہ ترین
امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں سےمتعلق معاہدہ ختم کیاتو ماسکو جواب دے گا، پیوٹن

امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں سےمتعلق معاہدہ ختم کیاتو ماسکو جواب دے گا، پیوٹن

ماسکو: (6 دسمبر 2018) روس کے صدرنے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کیا تو ماسکو کو مجبوراً جواب دینا ہوگا۔ ولادی میر پیوٹن کا کہناہے کہ واشنگٹن نے یورپی ملکوں کو ڈرا دیاہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی دھمکی پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔ انہوں نےت کہا کہ امریکا ماسکو کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا بہانہ تلاش کررہاہے۔ اگر واشنگٹن نے آئی این ایف معاہدہ ختم کیا اور میزائل بنائے تو روس بھی خطرناک ہتھیار بنائے گا اور ایٹمی میزائل تیار کرے گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا امریکا نے پولینڈ سمیت تمام یورپی ملکوں کو ڈرا دیاہے کہ ماسکو ان پر ایٹمی حملہ کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کا جوہری اسلحے کی تیاری جاری رکھنے کا اعلان

ماسکو: روس ہرصورت میں ایٹمی توازن برقرار رکھے گا، ولادی میرپیوٹن

Comments are closed.

Scroll To Top