تازہ ترین
عثمان ڈار اور جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

عثمان ڈار اور جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک:(08 اگست،2018) لاہور ہائی کورٹ نے این اے تہتر میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی جمشید دستی کے دوبارہ گنتی کے درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے درخواست کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے این اے تہتر سیالکوٹ سے انتخاب لڑااوردوسرے نمبرپررہا،الیکشن کے روزریٹرننگ افسرنے فارم پینتالیس پولنگ ایجنٹس کوفراہم نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ تمام حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے اور خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی، واضح رہے کہ این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف 1406 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب جمشید دستی نے اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ رات 11 بجے لائٹ بند ہوگئی اور اگلے روز دن دو بجے نتیجہ دیا گیا لہٰذا حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔چیف جسٹس نے جمشید دستی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے متعلقہ فورم الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو این اے ایک سو بیاسی مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد نے ترپن ہزار سے زائد ووٹ لے کر شکست دی جب کہ جمشید دستی کے حصے میں پچاس ہزار سے زائد ووٹ آئے۔

یاد رہے کہ انتیس جولائی کو بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 میں دوبارہ گنتی کے نتیجےمیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا تاہم اس کے باوجودان کے حریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جیت برقرار رہی۔

ویڈودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں مسترد شدہ 7 ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم خواجہ آصف کے ووٹ اب بھی زیادہ ہیں۔ اس حلقہ سے خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں بھی خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی تھی۔ عثمان ڈار نے ہی خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقامہ کے مقدمہ دائر کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو نااہل کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی نااہلی کو ختم کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف اہم دستاویزات نیب میں جمع کرادی

حلقہ این اے 73 میں دوبارہ گنتی:عثمان ڈارکی شکست، خواجہ آصف کی فتح برقرار

 

Comments are closed.

Scroll To Top