تازہ ترین
امریکی ایوان نمانئدگان میں متنازع جاسوسی بل کی منظوری

امریکی ایوان نمانئدگان میں متنازع جاسوسی بل کی منظوری

واشنگٹن: (11 جنوری 2018) امریکی ایوان نمانئدگان نے متنازع جاسوسی بل فارن انٹیلی جنس سرویلینس ایکٹ میں مزید چھ سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ بل کے تحت امریکا غیر ملکی شہریوں کے ای میلز، ٹیلیفونز اور دیگر مواصلات مانٹیرکرتا رہےگا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی جاسوسی ایکٹ بل پر ایوان نمائندگان میں رائے شماری ہوئی۔دو سو چھپن ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔جبکہ ایک سو چونسٹھ نے مخالفت کی۔اب فارن انٹیلی جنس سروی لینس ایکٹ منظوری کیلئے سینیٹ بھیجاجائےگا اور سیینٹ کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ کو جائےگا۔ امریکی صدر کے دستخط کے بعد بل قابون بن جائےگا۔

بل کے تحت امریکا بیرون میں ممالک میں جاسوسی کا پروگرام جاری رکھے گا۔ای میلز،ٹیلیفونز اور دیگربرقی مواصلات کی مزید چھ سال تک نگرانی اور ڈیٹا جمع کرتا رہیگا۔ایکٹ کے تحت امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی امریکی شہریوں کی جاسوسی نہیں کرے گا۔ چاہے وہ دہشتگردی میں ملوث کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ کی پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق ٹریول وارننگ جاری

امریکہ ابھی تک پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top