تازہ ترین
پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن :(21 ستمبر 2018 ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے ملاقات میں مضبوط تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی ہیدرنوئرٹ نے کہا کہ امریکا نیو یارک میں ہونے والی پاک بھارت وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات تعلقات میں بہتری کی جانب قدم ہے، اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاک بھارت حکام کا ساتھ بیٹھنا اور معاملات پر بات چیت کرنا ایک مثبت پیغام ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مودی نے بھی مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا ہے، امید ہے ملاقات میں مضبوط تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔

 گذشتہ روز بھارت نے وزیراعظم عمران خان کے خط کا مثبت جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے درمیان آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر ملاقا ت ہو گی۔
اس سے قبل گذشتہ روز ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جوابی خط لکھا، بھارتی وزیراعظم کے خیرسگالی جذبات کا اسی انداز میں جواب دیاگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئیں بیٹھ کر تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالتے ہیں، عمران خان بھارت کی طرف سے خط کے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیاتھا۔بھارتی اخبار کے مطابق عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں دسمبر دوہزار پندرہ کے بعد تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بھارتی اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں پاکستان اور بھارت کو کشمیر اور دہشتگردی سمیت تمام مسائل بات چیت کے زریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارتی اخبار نے مزید بتایا کہ عمران خان رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران پاکستانی و بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بھی خواہشمند ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق عمران خان نے خط بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور کے بعد بھیجا، نریندر مودی نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد کی جانے والی تقریر کے جواب میں کہی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کےلئے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 اکتیس جولائی کوبھارت کے وزیراعظم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فون پر ملک میں حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی تھی، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو اپنے عوام کو غُربت کے گھن چکر سے نکالنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں، سونیا گاندھی

عمران خان کی ہندوستان کو کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

Comments are closed.

Scroll To Top