تازہ ترین
امریکا میں کوئی شٹ ڈاؤن نہیں ہو گا، معاہدہ ہو گیا

امریکا میں کوئی شٹ ڈاؤن نہیں ہو گا، معاہدہ ہو گیا

واشنگٹں: (12 فروری 2019) امریکا میں کوئی شٹ ڈاؤن نہیں ہوگا۔ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کانگریس میں سجھوتہ ہوگیاہے۔ سینیٹر شلبی کا کہناہے کہ معاہدے کی تفصیلات جلد ظاہر کردی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکمران جماعت ری پبلکن اور حزب اختلاف کی پارٹی ڈیمکریٹس کے ارکان کانگریس کے درمیان میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے پر سمجھوتہ پیر کے روز ہوا۔ سرکردہ ارکان کانگریس سینیٹر شیلبی اور رچرڈ لیھ و دیگر کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے اور ڈیموکریٹس نے دوسرے شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے لچک دکھائی اور میکسیکو دیوار کیلئے کچھ فنڈ دینے پر راضی ہوئے ہیں۔

ری پبلکن سینیٹر شیلبی اور لیھ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ بات چیت کا سلسلہ جارہی ہے اور معاہدے کی تفصیلات جلد ظاہر کردی جائیں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top