تازہ ترین
امریکی صدرنے متنازع ٹوئٹ سےپاک فوج،عوامی قربانیوں کو ٹھیس پہنچائی،عمران خان

امریکی صدرنے متنازع ٹوئٹ سےپاک فوج،عوامی قربانیوں کو ٹھیس پہنچائی،عمران خان

اسلام آباد (14جنوری، 2018)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حوالےسےمتنازع ٹوئٹ کرکے پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو ٹھیس پہنچائی.

امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویومیں پی ٹی آئی سربراہ کاکہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی اور اتحادی فورسز کی ناکامی پر پاکستان کو قربانی کا بکرابنارہے ہیں۔عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان میں موجود ہزاروں کی تعداد میں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ مدارس سے فارغ التحصیل نوجوان ہنرمند ہوں اور تمام شعبوں میں نوکریاں حاصل کرسکیں.

انھوں نے کہا وزیراعظم بن گیا تو امریکی صدر سے ضرورملاقات کروں گا،تاہم امریکی صدر سے ملاقات کرنا گویا کڑوی گولی نگلنے کے مترادف ہوگا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں 

ان کاکہناتھا کہ شروع دن سے امریکی جنگ کا حصہ بننے کے خلاف تھا، امریکا سے تعاون کے کبھی خلاف نہیں رہا لیکن امریکی جنگ میں پاک فوج کا شامل ہوجاناغلط تھا، جبکہ نائن الیون سے پاکستان کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سڑکیں اور پل بنانے سے ملک و قوم ترقی نہیں کرتے، عمران خان

زینب قتل کے دلخراش واقعے نے قوم کو متحد کردیا، عمران خان

Comments are closed.

Scroll To Top