تازہ ترین
زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کردیا

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: (20 جنوری 2019) امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ دورہ دسمبر میں کئے گئے دورہ پاکستان کا تسلسل تھا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ زلمے خلیل زاد نے 17 سے 20 جنوری تک پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دسمبر میں کیے گئے دورہ پاکستان کا تسلسل تھا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد آرمی چیف، سیکریٹری خارجہ اور سفارتی حلقوں سے بھی ملے۔ ملاقاتوں میں دونوں اطراف سے افغان عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top