تازہ ترین
کراچی: یو ایس قونصل جنرل کا پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ

کراچی: یو ایس قونصل جنرل کا پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ

کراچی: (13 مارچ 2019) امریکن قونصل جنرل کراچی جواین ویگنر نے آج پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ سفارت خانے کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

امریکن قونصل جنرل کراچی جواین ویگنر نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اورپی آئی اے ٹیم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ارشد ملک نے امریکن سفارتکاروں سے پی آئی اے کی نیویارک ، شکاگو اور ہیوسٹن براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے امریکی وفد کو پی آئی اے کے لئے نئے طیاروں کی خریداری کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

امریکن قونصل جنرل محترمہ ویگنر نے کہا کہ وہ پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کی اجازت کے لئے متعلقہ شعبہ سے رابطوں میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا وہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں خاص طور پر کاروبار ی شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینا ان کی ترجیح ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top