تازہ ترین
خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: (20 جنوری 2019) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود علاقائی امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

ملاقات میں افغان امن اور مصالحتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی وفد نے پاکستان کی خطے میں امن کیلئے کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔ مشکلات کے باوجود علاقائی امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top