تازہ ترین
امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع

امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع

ابوظہبی: (18 دسمبر 2018) امریکا اورطالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔ افغان حکام کا وفد ابوظبہی پہنچ گیا۔ افغان حکام کاوفد طالبان کےساتھ مذاکرات کرے گا جبکہ طالبان نےموقف دینےسےگریز کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان کےدرمیان مذاکرات کاابوظبہی میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں طالبان سےبات چیت کیلئےافغان حکام کا وفد ابوظہبی پہنچ گیا ہے۔ جہاں دونوں کے درمیان افغان امن سےمتعلق معاملے پربات چیت کی جائے گی۔

آج بھی مذاکرات کا دوسرامرحلہ جاری رہے گا۔ جس میں پاکستان ،متحدہ عرب امارات اور طالبان کےاعلیٰ حکام شرکت کریں گئےجبکہ طالبان کی جانب سےمذاکرات کے حوالے سےمعاملے پربات کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبان کی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذکرات کا پہلا دور آج قطر میں ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top