تازہ ترین
کابل: امریکی و افغان فوج کے طیاروں کی بمباری سے بیس شہری جاں بحق

کابل: امریکی و افغان فوج کے طیاروں کی بمباری سے بیس شہری جاں بحق

کابل: (15 دسمبر 2018) افغانستان میں امریکی وافغان فوج کے فضائی حملے میں بیس شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں بارہ بچے بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی و افغان افواج نے صوبہ کنڑ میں طالبان کمانڈر شریف معاویہ کو مارنے کیلئے لڑاکا طیاروں سے بمباری کی لیکن طالبان کے بجائے بے گناہ شہری مارے گئے۔امریکی و افغان افواج نے دعویٰ کیا کہ رواں ماہ طالبان کے اہم رہنماؤں کو مارا گیا۔ صوبائی کونسل کے رکن عبدالطیف فاضلی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکی و افغان افواج کے فضائی حملوں میں بارہ بچوں اور آٹھ خواتین سمیت بیس شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

کابل: ضلع پغمان میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 6اہلکار ہلاک،6 زخمی

کابل: طالبان کاافغان فورسز پرحملہ،14اہلکارہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top