تازہ ترین
اردو ادب کاروشن نام گلزار82 برس کے ہوگئے

اردو ادب کاروشن نام گلزار82 برس کے ہوگئے

اردو ادب کا روشن نام گلزار 82برس کے ہوگئے۔ ان کا اصل نام سمپورن سنگھ کالرا ہےلیکن تخلص گلزار نے شہرت دی، انھوں نے پاکستانی شہر جہلم میں آنکھ کھولی اور پھربھارت کو مسکن بنایا۔

گلزار ایک ہمہ صفت شخصیت ہیں وہ شاعر بھی ہیں تو نثر نگار بھی وہ نغمہ نگار بھی ہیں تو فلموں کے ہدایتکار بھی وہ لوگوں کا اپنا اسیر کر کے رکھتے ہیں۔ اردو، پنجابی، بنگالی اور انگریزی ادب کے شیدائی ہیں، مرزا غالب کی زندگی پر ڈراما بنا کر انہوں نے غیرمعمولی شہرت پائی۔ 

بھارتی فلموں کے لیے گیت لکھے تو لفظوں کا انتخاب ایسا کیا کہ ہر گانا دل کو چھو جائے۔ سفید براق کرتا اور پاجامہ زیب تن کیے، بالوں میں ہلکی ہلکی سفیدی والےگلزارصاحب نےاردو شاعری کو نئی پہچان دی ۔ٹھہرا ہوا دھیما انداز دل کے بند دروازوں پر دھیرے سے دستک دیتااور پھر ہمیشہ کے لیےمہمان بن جاتاہے۔

گلزار کےکئی شعری مجموعے آئے، گراں قدر ایوارڈز سے سراہا گیا،ہدایت کاری کی تواس میں بھی ان کاکوئی ثانی نہیں رہا۔ گلزار صاحب دور حاضر کے چوٹی کے اہل قلم ہیں جو سرحدوں کی قید سےآزاد گدگداتی،رومانی اوراحساس سے بھری شاعری کرکے اپنا قد اوربلند کرتےجارہےہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top