تازہ ترین
قصور کے واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے، خورشید شاہ

قصور کے واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: (12 جنوری 2018) خورشید شاہ نے زینب کے اہل خانہ کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ اس ماں کو انصاف دے جس کی بیٹی زینب کو قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اورٹرمپ کے بیان کوچھوڑ کر آج بچی کے واقعے پر بات کرنا اہم ہے، اگر ہمارے بچے محفوظ ہی نہیں تو باقی باتیں فضول ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

خورشید شاہ نے کہا کہ قصور کے واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے،زینب کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پہلے بھی کئی بچیوں کے ساتھ ہوچکا ہے ،بتایا جائے کہ پنجاب میں طرح طرح کی فورسز گھوم رہی ہیں مگر کام کیا کرتی ہیں؟کیا پنجاب میں فورسز عوام کو تحفظ دے رہی ہیں؟۔اپوزیشن لیڈر نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قصور واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے پانچ سال میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے لوگوں کو انصاف مل سکے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قصور میں نہیں ہر جگہ ہے، یہ واقعہ حکومت کی ناکامی ہے، اس مسئلے کو قرارداد، وعدوں اور تقریروں تک محدود نہ کیا جائے، صرف سزا کافی نہیں ہے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ایک ایس پی کو ہٹا دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ نتیجہ مانگے گی، ان ماں باپ کو نتیجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں (ن) لیگ کا کوئی مقام نہیں ، خورشید شاہ

شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top