تازہ ترین
شیرشاہ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

شیرشاہ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی:(14 مارچ 2019) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ترپال کے گودام میں لگنے والی آگ پر سات گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع صبح چار بجے کے قریب ملی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے مسلسل سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آ گ بجھانے کا عمل مکمل کرنے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top