تازہ ترین
انڈرنائنٹین ورلڈکپ: افغانستان کی پاکستان کو5وکٹوں سے شکست

انڈرنائنٹین ورلڈکپ: افغانستان کی پاکستان کو5وکٹوں سے شکست

وانگیرائی (13جنوری، 2018)انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان نے5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

وانگیرائی میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نوجوان  ٹیم47 اووروں میں188 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی جبکہ  وکٹ کیپر روحیل نذیر8 اورعلی زریاب آصف30 رنز کے سوا کوئی بیٹسمین افغان بولنگ کی تاب نہ لا سکا۔ عظمت اللہ اورقیس احمد نے3,3 اورکپتان نوید الحق نے 2کھلاڑی آؤٹ کئے۔

افغانستان نے مقررہ ہدف 5وکٹیں گنواکر پوراکرلیا۔ افغانستان کے پلیئر آف دی میچ درویش رسولی نے ناقابل شکست76 رنز اسکورکئے۔ وکٹ کیپراکرم علی خان46 اوررحمت اللہ نے 31 رنزبنائے۔ پاکستان کے کپتان حسن خان نے2، شاہین آفریدی اورمحمد طحٰہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

افغان ٹیم نے ایشیاکپ فائنل سمیت پاکستان انڈرنائنٹین کومسلسل تیسرے میچ میں شکست دی ہے۔ پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ منگل کوآئرلینڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

تیسرا ون ڈے: کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو 183 رنز کی عبرتناک شکست

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

Comments are closed.

Scroll To Top