تازہ ترین
برطانیہ کے مغربی اور شمالی علاقوں میں طوفان، نظام زندگی درہم برہم

برطانیہ کے مغربی اور شمالی علاقوں میں طوفان، نظام زندگی درہم برہم

لندن: (10 فروری 2019) برطانیہ کے مغربی اور شمالی علاقوں میں طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کردی۔ محمکہ موسمیات نے ایک اور طوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے مغربی اور شمالی علاقوں میں طوفان ایرک نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے بعد سرد ہوائیں چلنے، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔ مختلف حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خراب موسم کے باعث ایئرپورٹ انتظامیہ نے پروازیں منسوخ کردیں۔ حکام نے برطانیہ کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top