تازہ ترین
فیصل آباد: دو گرفتار ملزمان فرار ہوتے ہوئے گولیوں کا شکار

فیصل آباد: دو گرفتار ملزمان فرار ہوتے ہوئے گولیوں کا شکار

فیصل آباد: (31 دسمبر 2017) فیصل آباد گلستان کالونی میں ہونےو الے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو گرفتار ملزمان فرار ہوتے ہوئے مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقےگلستان کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دو گرفتار ہونے والے ملزمان دوسرے مقابلے میں ہلاک کر دیئے گئے پولیس ذرائع کے مطابق مکھو موڑ کے قریب زیر حراست ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی جب ان کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں شہروز نعمان اور محسن شامل ہیں۔

دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں الائیڈ اسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ہیں۔ ان ڈاکوؤں نے آج دوپہر ڈولفن فورس کے اہلکار عدیل اور شاہد کو زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اوکاڑہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون سمیت 5افرادجاں بحق

فیصل آباد ،پولیس نے ٹیکس دینے والی عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top