تازہ ترین
شاہ کوٹ میں ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

شاہ کوٹ میں ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

ننکانہ صاحب: (16 مارچ 2019) ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ نواں کوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار رکشہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرایا، حادثےکے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے، فوری طور پر جاں بحق نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top