تازہ ترین
میانوالی : بس اور ٹرک میں تصادم ،2 افراد جاں بحق

میانوالی : بس اور ٹرک میں تصادم ،2 افراد جاں بحق

میانوالی:(17 مارچ 2019) پنجاب کے ضلع میانوالی میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ایم ایم روڈ پر چک کندیاں موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بس میں مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث جانی نقصان کم ہوا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top