تازہ ترین
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: (18جنوری 2018) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کو ڈیوٹی جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ پندرہ جنوری کو بھی تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید، جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: جسٹس گلزار کے بیٹے کے اسکواڈ کی مشتبہ افراد پر فائرنگ

 

Comments are closed.

Scroll To Top