تازہ ترین
ترکمانستان کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

ترکمانستان کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:(15جنوری 2018) ترکمانستان کے خارجہ رشید مردوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، انہیں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

پاکستان پہنچنے پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا،جہاں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے خارجہ امور کے وزیر پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ہونے والی اجلاس میں ترکمانستان کی نمائندگی کرینگے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات برادرانہ ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسعت پارہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ترکمانستان نے مالیاتی انٹیلی جنس سمیت معاشی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدر کے درمیان ملاقات

رواں سال ترکمانستان میں تجارتی اشیا کا روڈ شو منعقد کریں گے، خرم دستگیر

Comments are closed.

Scroll To Top