تازہ ترین
جکارتہ: سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہوگئی، ہزار سے زائد زخمی

جکارتہ: سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہوگئی، ہزار سے زائد زخمی

جکارتہ: (23 دسمبر 2018) انڈونیشیا میں سونامی کے باعث دو سو بائیس افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے مٹی کا تودہ سمندر میں گرنا سونامی کی وجہ بنا۔

خبرایجنسی کے مطابق کہ سونامی کے سبب سُندا آبنائے کے کئی ساحل پانی کی زد میں آگئے جس کے باعث دو سو بائیس افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکومت کے مطابق سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے کا گرنا ہے۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سونامی سے چند لمحوں پہلے کنسرٹ کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈونیشیا میں سونامی کے باعث 43 افراد ہلاک، 600 زخمی

انڈونیشیا، زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 17 سو تک پہنچ گئی

Comments are closed.

Scroll To Top