تازہ ترین
سلمان نعیم کو نااہل کرنے کا فیصلہ معطل

سلمان نعیم کو نااہل کرنے کا فیصلہ معطل

لاہور:(12اکتوبر، 2018) الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی ہے، سلمان نعیم نے پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبیونل میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے آزاد امیدوارمحمد سلمان نعیم کی کم عمری کے باعث الیکشن کالعدم قراددینے سے متعلق سماعت ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمرہونے کو جوازبنا کریکم اکتوبرکو نااہل قراردیا جب کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں، یہ اختیارالیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا سلمان نعیم کونا اہل قراردینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کردی اور حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سلمان نعیم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا ئی تھی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی اے کے ایک شناختی کارڈ میں نام محمد سلمان اور دوسرے میں سلمان نعیم درج ہے۔

پی پی 217 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہا۔ لیکن غلط بیانی کرنے پر سلمان نعیم کو نااہل قرار اور مجھے کامیاب قرار دیا جائے۔ سلمان نعیم کیخلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت بھی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم

الیکشن کمیشن نے تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کرلیا

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top