تازہ ترین
پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے والاشخص قتل

پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھانے والاشخص قتل

شمالی وزیرستان: (11 فروری 2019) پشتون تحفظ موومنٹ کے پروپیگنڈے کےخلاف آواز بلند کرنیوالے شمالی وزیرستان کے رہائشی ملک ماتوڑ کو قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک ماتوڑ نے خیسور واقعے پر پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈا کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا،ملک ماتوڑ نے واضح طور پر بیان دیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا خیسور واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ملک ماتوڑ نے بتایا تھا کہ وہ تیرہ سالہ حیات خان کے ماموں ہے، جسے پی ٹی ایم نے بہلا پھسلاکر سیکیورٹی فورسز کیخلاف بیان دلوایا تھا، جبکہ حیات خان کا بڑا بھائی شریعت اللہ دہشتگردی میں ملوث ہے،جس کی تصدیق اس کے والد جلات خان نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ملک ماتوڑکے پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ حیات خان نے الزام لگایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اُس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے ہیں، تاہم بچے کے ماموں ملک ماتوڑکے نے اس بات کی تردید کردی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top