تازہ ترین
ٹرینٹ بولٹ کی پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک

ٹرینٹ بولٹ کی پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک

دبئی: (8 نومبر 2018) دبئی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کے فخرزمان، بابراعظم اور محمدحفیظ کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اکتالیس بولرز نےچھیالیس ہیٹ ٹرک بنائی ہیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کے خلاف اپنے دوسرے اوور میں فخرزمان، بابراعظم اورمحمدحفیظ کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ فخرزمان بولڈ، بابراعظم کیچ اور محمدحفیظ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ آٹھ رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم سنبھل نہ سکی اور تمام تر جدوجہد کے باوجود دو سو انیس رنز پر ڈھیر ہو کر سینتالیس رنز سے میچ ہار گئی۔ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اکتالیس کھلاڑیوں نے چھیالیس ہیٹ ٹرکس بنائی ہیں۔ پاکستان کے جلال الدین نے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے تین، پاکستان کے وسیم اکرم، ثقلین مشتاق اور سری لنکا کے چمندا واس نے دو، دو ہیٹ ٹرکس بنائی ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک بنانے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بولر ہیں۔ ان سے قبل ڈینی موریسن اورشین بونڈ تین گیندوں پرتین وکٹیں لیکرہیٹ ٹرک بناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top