تازہ ترین
لاہور: گیس ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی، تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

لاہور: گیس ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی، تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

لاہور: (9 جنوری 2018) لاہور میں سردی سے بچنے کے لیے جلائے جانے والے گیس ہیٹر نے گھر کا چراغ گل کردیا۔ آگ سے تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق۔ آتشزدگی سےگھر کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

اقبال ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر میں سات سالہ بچی نے گیس ہیٹر جلایا تو قریب پڑی چادر کو آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ آگ کو بجھانے کو ریسکیو ٹیمیں پہنچیں مگر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔کمرے میں سویا تین سالہ سبحان آگ کی لپیٹ میں آکر ابدی نیند سوگیا جبکہ خوش قسمت بچی نے بھاگ کر جان بچائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سبحان اور اس کی سات سالہ بہن گھر میں اکیلے تھے،،اور ان کے والدین موجود نہیں تھے۔ بہن نے گیس کا ہیٹر جلایا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ سے جھلسنے والے بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا، 7 افراد شہید، 16 زخمی

ایبٹ آباد: سوزوکی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top